دوبئی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

   

دوبئی: دوبئی میں اپنی بیوی کا دن دہاڑے قتل کرنے والے شوہر کو عمرقید کی سزاء سنائی گئی ہے۔ 44 سالہ شخص کا تعلق ہندوستان کی ریاست کیرالا سے تھا۔ اس نے اپنی بیوی کے دفتر میں واقع پارکنگ لاٹ میں چاقو گھونپ کر قتل کردیا۔ حیران کن بات یہ ہیکہ جس دن خاتون کا قتل ہوا اسی رات وہ اپنے بچوں کے ساتھ ہندوستان واپس جانے والی تھی۔ شوہر کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا اور وہ یہ سمجھتا تھا کہ اس کے کسی غیر مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔