دوبئی ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی تارکین وطن جو دوبئی اور شمالی امارات میں رہتے ہیں، انہیں اب پاسپورٹ صرف ایک دن میں ہی مل جائے گا جس کیلئے تتکال اسکیم متعارف کی گئی ہے۔ دوبئی میں قونصل جنرل آف انڈیا وپول نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ دوبئی میں موجود ہندوستانی سفارتخانہ (ایمرجنسی معاملات میں) تتکال پاسپورٹس کی اجرائی ایک ہی دن میں عمل میں لائے گا۔ پرواسی بھارتیہ دیوس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تتکال پاسپورٹس کی اجرائی صرف اسی صورت میں ہوگی جب بی ایل ایس انٹرنیشنل کے دفتر میں درخواستوں کا ادخال دوپہر سے قبل کیا جائے گا جو ہندوستانی پاسپورٹس اور وزیرہ اجرائی کیلئے ایک آؤٹ سورسنگ ادارہ ہے۔