دوبئی کے لئے پرواز بھرنے والوں کو کویڈ کی منفی رپورٹ لازمی۔ اے ائی ایکسپریس

,

   

نئی دہلی۔ مذکورہ ائیر انڈیا ایکسپریس نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات کو سفر کرنے والے 12سال یا اس سے زائد عمر کے مسافرین کے لئے نئے گائیڈ لائنس مقرر کئے ہیں‘

جس میں ان پر لازمی کردیاگیا ہے کہ وہ کویڈ19پی سی آر جانچ کی تصدیق شدہ منفی رپورٹ سفر سے قبل اس کی ویب سائیڈ پر جمع کرائیں

کرونا وائرس کی اسکریننگ جانچ
اس کے علاوہ یہ بھی کہاگیا ہے کہ مسافرین کو کرونا وائرس کی اسکریننگ جانچ بھی درکار ہے جو ”سفر سے 96گھنٹوں قبل کرائی گئی“ ہو۔

ائیر انڈیا کی جانب سے نافذ کردہ گائیڈ لائنس میں کہاگیا ہے کہ ”وہ تمام مسافرین جس کی عمر 12سال یا اس سے زائد ہے انہیں پرنٹ کی شکل میں اپنی کویڈپی سی آر تصدیق شدہ منفی جانچ رپورٹ‘ جو ائی سی ایم آر یاپھر ویب سائیڈ پر دستیاب مقررہلیباریٹری کی تصدیق شدہ رپورٹ درکار ہے۔

مسافرین ہ 96گھنٹوں قبل تک کی کویڈ پی سی آر جانچ کی رپورٹ اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں“۔
قرنطین
فی الحال ہندوستان میں انٹرنیشنل پروازوں سے ملک میں آنے والے مسافرین کو سات دنوں تک ادارہ جاتی قرنطین اور سات دنوں تک گھر میں قرنطین لازمی کردیا ہے

مگر اس کے برعکس روانگی کے فلائٹس میں سوار ہونے سے قبل مسافرین کو 96گھنٹوں قبل نکلے گئے آر پی پی سی آر ٹسٹ کا منفی سرٹیفکیٹ پیش کرنے سے مستثنیٰ قراردیاہے۔

اس کے علاوہ پرواز والے وہی عملہ جس کو جانچ میں کرونا وائرس منفی پایاگیاہے اس کو ہندوستان سے اڑان بھرنے کی اجازت دی جائے گی۔