دوباک ضمنی چناؤ سے عین قبل تلنگانہ میں بی جے پی کو جھٹکہ

   

ہریش راؤ کی موجودگی میں سینئر قائدکملاکر ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت
حیدرآباد۔ دوباک اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ سے عین قبل بی جے پی کو اس وقت دھکا لگا جب پارٹی کے سینئر لیڈر ٹی کملاکر ریڈی نے وزیر فینانس ہریش راؤ کی موجودگی میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ کملاکر ریڈی جنہوں نے دوباک سے بی جے پی ٹکٹ کی مساعی کی تھی رگھونندن راؤ کو پارٹی ٹکٹ دیئے جانے کے بعد بغاوت کرتے ہوئے بی جے پی امیدوار کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے۔ ٹی آر ایس میں شمولیت کے بعد کملاکر ریڈی نے کہا کہ وہ اپنے حامیوں کے ساتھ ہریش راؤ کی قیادت میں ٹی آر ایس امیدوار ایس سجاتا کی ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی کی مساعی کریں گے۔ کملاکر ریڈی کے 500 سے زائد حامیوں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔