دوباک ۔ علحدہ تلنگانہ کے بعد ہی سے ہندوؤں کیلئے دسہرہ مسلمانوں کیلئے رمضان ، عیسائیوں کیلئے کرسمس کے موقع پر کپڑے کٹس تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ پورے ہندوستان بھر میں کسی بھی ریاست میں اس طرح کی اسکیم عمل میں نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آج میدک ایم پی کے پربھاکر ریڈی نے دوباک فنکشن ہال میں عیسائیوں کو کپڑے تقسیم کرنے کے موقع پر کہا ۔ ضلع سدی پیٹ دوباک منڈل ریڈی فنکشن ہال میں حلقہ اسمبلی دوباک کے تمام منڈلوں سے عیسائی طبقے کے لوگ کثیر تعداد میں جمع ہوئے ۔ اس موقع پر 1400 سو کٹس عیسائیوں میں تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر ایم ایل سی فاروق حسین نے خطاب کیا ۔ اس پروگرام میں دوباک حلقہ اسمبلی رکن اسمبلی رھگونندن راؤ نے بھی شرکت کی ۔ اس پروگرام میں ایم پی پی پشپا لتا زیڈ پی ٹی سی رویندر ریڈی و دیگر قائدین موجود تھے ۔
