ظہیرآباد۔ رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤنے مقامی ٹی آر ایس قائدین کے ہمراہ حلقہ اسمبلی دوباک کے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار سولی پیٹ سجاتا راما لنگا ریڈی کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے موضع راما ساگر کے رائے دہندوں سے گھرگھر پہنچ کر ٹی آر ایس حکومت کی فلاحی اسکیمات کا تذکرہ کرتے ہوئے پارٹی امیدوار کے حق میں ووٹ استعمال کرنے کی اپیل کی۔ ان کے ہمراہ گجویل میونسپلٹی کے چیرمین راجہ مولی گپتا، اے ایم سی چیرمین ماداسو، یادو ریڈی، نرسمہا ریڈی، راما ساگر کے سرپنچ ، ایم پی ٹی سی اور دوسروں کے بشمول حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے ٹی آر ایس قائدین بگیلی راملو یادو، پینٹا ریڈی، تاج الدین، مچھیندر اور دیگر موجود تھے۔