دوباک میں ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی، بی جے پی اور کانگریس دوسرا مقام حاصل کرنے کی دوڑ میں، ہریش راؤ کا بیان

   

وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہاکہ دوباک اسمبلی چناؤ میں ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی ہے۔ بی جے پی اور کانگریس دوسرا مقام حاصل کرنے کی دوڑ میں ہیں۔ کانگریس کی تو ضمانت ضبط ہوگی۔ ہریش راؤ نے کہاکہ بی جے پی اور کانگریس عوام کے اعتماد سے محروم ہوچکے ہیں۔ ان پارٹیوں کے پاس کوئی لیڈر نہیں ہے اور ان پارٹیوں کے کارکنوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ جبکہ ٹی آر ایس میں کے چندرشیکھر راؤ جیسے بہت اچھے لیڈر ہیں اور ٹی آر ایس کے پاس بہت اچھا کیڈر موجود ہے۔