دودھ کے ساتھ آلودہ پانی ملانے پر ڈائیری مالک ہوا گرفتار۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ دودھ کی باکٹ میں آلودہ پانی ملاتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد دبیر پورہ پولیس نے ایک ڈائیری فارم کے مالک کو گرفتار کرلیاہے۔ ائی پی سی کی

دفعات269‘272‘اور273کے تحت اس کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج کیاگیاہے۔

پولیس کے مطابق دبیر پورہ میں گول قبر علاقے کے پاس جہانگیر ڈائیری فارم کا محمد سہیل مالک ہے۔

ڈائیری فارم کے قریب میں رہنے والے گھر کے ایک شخص نے فارم میں بھینسوں کو استعمال کے لئے رکھے گئے پانی کو دودھ میں ملایاجارہاہے تو وہ حیران ہوگئے

مذکورہ پڑوسی نے ویڈیو لیاجس میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سہیل باکٹ سے دودھ نکال کر پی رہا ہے اور بچاہوا دودھ اس نے باکٹ میں ڈال دیا اور اس کے بعد اس نے آلودہ پانی بھی اس میں باکٹ میں ملادیا۔

سوشیل میڈیا او رواٹس ایپ گروپس پر ویڈیو وائیرل ہونے لگا۔برہم مقامی لوگ جنھوں نے ویڈیو دیکھا سہیل کے خلاف پولیس میں شکایت کی اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ دبیر پور ہ پولیس نے جانکاری دی ہے کہ فارم کو پہلے ہی مہر بند کردیاگیاہے۔