دوران رقص ہارٹ اٹیک ‘ انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کی موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 12اگست(یواین آئی)کالج کے فریشرس ڈے پر رقص کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ کریم نگر میں پیش آیا۔ مقامی افراد کے مطابق ضلع کے گنگادھرا منڈل کے نیالکونڈاپلی گورنمنٹ آدرش کالج میں گنڈو انجیا کی بیٹی 16سالہ پردیپتی، انٹرسال اول میں تعلیم حاصل کررہی تھی۔ جمعہ کو فریشرس ڈے پر پردیپتی سہیلیوں کے ساتھ رقص کررہی تھی کہ اچانک وہ گرپڑی۔ کالج عملے نے سی پی آر کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا اور اسے کریم نگر کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔ پردیپتی کے دل میں ابتداء سے سوراخ تھا اور ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیاتھا۔