ممبئی ۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون سری لنکا کے دورہ میں ہندوستان کی محدود اوورزکی ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ فاسٹ بولر بھوونیشور کمار نائب کپتان ہوں گے ۔ہندوستان کی ٹسٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپیئن شپ فائنل اور پھر انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کے لئے اس وقت انگلینڈ میں ہے اس لئے نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا یہ ایک اچھا موقع ہے ۔ ہندوستان کو سری لنکا کے اس محدود اوورزکے اس دورے میں تین ونڈے اور تین ٹی 20 مقابلے کھیلنا ہے ۔ تمام میچز کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ ونڈے میچز 13 ، 16 اور 18 جولائی کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی20 میچ 21 ، 23 اور 25 جولائی کو ہوں گے ۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے ) کے سربراہ اور سابق ہندوستانی کپتان راہول ڈراویڈ بطور کوچ جولائی میں سری لنکا کا دورہ کریں گے ۔ ٹیم کے کوچنگ عملے میں بھی ان کے این سی اے کے ساتھی ارکان شامل ہوں گے ۔