دورۂ ہند، لوز افریقی خاتون ٹیم کی کپتان

   

لکھنؤ : سین لوز دورۂ ہند پر جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گی۔ چونکہ مستقل کپتان ڈین ویان اور چول ٹرایان زخمی ہونے کی وجہ سے ہندوستان کا دورہ نہیں کررہی ہیں۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مہمان ٹیم ہفتے کو ہندوستان پہونچ چکی ہیں اور وہ 6 دن کے قرنطینہ کی مدت پوری کریں گے جس کے بعد وہ 7 مارچ کو ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والی ونڈے سیریز سے قبل دو دن کی پریکٹس کریں گی۔ جنوبی افریقی ٹیم جس نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے ونڈے اور ٹی 20 سیریز اپنے نام کی تھی، اِس 18 رکنی ٹیم میں زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی، صرف ویان نیکیر اور ٹریان گزشتہ سیریز میں موجود نہیں تھیں۔