دوسال سے ماں کی قبرپر رہنے والے بچے کی دلسوز کہانی

   

لاگوس : بچوں کیلئے ماں باپ دنیا کی ہرچیز سے بڑھ کر اہم ہوتے ہیں اور ان کے بچھڑنے کا صدمہ ناقابل برداشت ہوتا ہے۔ادیب اور شاعر اپنے عزیزوں کے بچھڑنے کے غم اور صدمے کو کم کرنے کیلئے قلم اور الفاظ کا سہارا لیتے ہیں اور اپنے عزیزوں کا نوحہ کرتے ہیں۔ کچھ لوگ دعا کرکے اپنے دل کو تسلی دیتے ہیں۔ کچھ لوگ اپنے عزیزوں کی جدائی کے غم کو غلط کرنے کیلئے دیگرطریقے اپناتے ہیں۔ لیکن یہاں الجزائر کے ایک لڑکے کی اس حوالے سے حیران کن کہانی سامنے آئی ہے جس نے اپنی ماں کی وفات کے بعد دو سال سے اس کی قبر کے پاس ہی ڈیرہ ڈال رکھا ہے۔جنوبی الجزائر کے صوبہ ادرار کے ولید احمد تیمی کی میونسپلٹی کے باب اللہ پیلس سے تعلق رکھنے والے اسماعیل بیرابہ ان نوجوانوں میں سے ایک ہیں جن میں اپنی والدہ کی وفات نے ایک گہرا زخم چھوڑا، جس سے وہ اپنے درد کو ایک خاص انداز میں بیان کرنے پر تل گیا۔