دوستانہ کے سیکوئیل میں عالیہ بھٹ نظر آئیں گی ۔ 

,

   

ممبئی : اداکارہ عالیہ بھٹ سپرہٹ فلم دوستانہ کے سیکوئیل میں کام کرتی نظر آسکتی ہے ۔ فلم ساز کرن جوہر نے سال ۲۰۰۸ء میں ابھیشک بچن ، جان ابراہم ، پرینکا چوپڑہ کو لے کر دوستانہ فلم بنائی تھی جو سپرہٹ ثابت ہوئی تھی ۔

فلمساز ترون منسکھانی نے اس فلم کو ڈائریکٹ کیا تھا ۔ اور اب خبریں آرہی ہیں کہ کرن جوہر اس فلم کا سیکوئیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ او راس فلم میں مرکزی کردار کیلئے عالیہ بھٹ کو لیا گیا ہے۔ جب کہ اداکار کاسٹ کیا جانا باقی ہے ۔