دوسرا ٹی 20: بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

   

کنگس ٹاؤن: بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی اور سیریز میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔کنگس ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 27 رنز سے ہرا دیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 129 رنز بنائے تھے۔مہمان ٹیم کی جانب سے شمیم حسین 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نشانے کے تعاقب میں میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیس نے 32 اور عقیل حسین نے 31 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بنگلہ دیش نے 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

رویندرجڈیجا نے تاریخ رقم کی
برسبین: گابا ٹسٹ میچ میں رویندر جڈیجا نے شاندار بلے بازی کی اور اپنے ٹسٹ کیریئر کی 22 ویں نصف سنچری بنائی۔ جڈیجا نے یہ نصف سنچری اننگز (77 رنز) ایسے وقت میں کھیلی جب ٹیم کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد جڈیجا بیٹنگ کیلئے آئے اور راہول کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کیلئے 67 رنز کی شراکت قائم کی۔ ایک طرف راہول 86 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے لیکن جدیجا نے کریز پر سخت کھیل پیش کیا اور اپنی نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔