دوسری ذات کے لڑکے سے شادی لڑکی کے والدین کا لڑکے کے مکان پر حملہ

   

حیدرآباد4 فروری( سیاست نیوز ) دوسری ذات کے لڑکے کے ساتھ شادی کرنے پر لڑکی کے والدین نے لڑکے کے مکان پر حملہ کردیا اور لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے ۔یہ واقعہ تلنگانہ کے میڑچل ضلع میں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق ڈیبل پور دیہات کے رہنے والے 25سالہ سندیپ نے اسی دیہات کی رہنے والی 20سالہ پرینکا سے محبت کی۔یہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے تاہم ان کی ذات الگ الگ ہونے کے سبب ان کے گھروالوں نے شادی کرنے سے انکار کردیاجس پر ان دونوں نے گزشتہ سال 8دسمبر کو آریہ سماج میں شادی کرلی۔دو دن پہلے یہ جوڑا اپنے گاوں پہنچا جس کے بعد پرینکا کے گھروالوں نے سندیپ کے مکان پر حملہ کردیا اور پرینکا کے علاوہ گھر میں رکھی تین لاکھ 75ہزار روپئے کی رقم بھی اپنے ساتھ لے کر چلے گئے ۔سندیپ نے اس خصوص میں پولیس سے شکایت کی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔