بھوپال ۔ /20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں ایک بچہ دوسری منزل سے اتفاقاً وہاں سے گزرنے والے رکشا پر گرگیا ۔اس حادثہ میں بچہ محفوظ رہا ۔ لڑکے کے والد نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ارکان کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ توازن کھوکر ریلنگ سے نیچے گرگیا ۔ بچہ کو دواخانہ میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے زندہ قرار دیا ۔ والد نے کہا کہ رکشا راں میرے بیٹے کیلئے فرشتہ بن کر آیا تھا ۔