دوسرے زونل پولیس ڈیوٹی میٹ میں کاماریڈی کو 11 میڈلس

   

کاماریڈی۔ 11 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر میں 7؍ جولائی اور 8؍ جولائی کو منعقدہ دوسرے زونل پولیس ڈیوٹی میٹ میں ضلع کاماریڈی کے پولیس افسران و اہلکاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 11 میڈلس حاصل کیا۔ اس موقع پر ضلع کے ایس پی ایم راجیش چندرا نے کامیاب ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ڈیوٹی میٹ جیسے مقابلے پولیس فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور سائنسی تفتیشی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے نہایت اہمیت رکھنے پر انہیں مبارک باد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ کامیاب اہلکاروں کو ریاستی اور قومی سطح پر بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کرنی چاہیے تاکہ ضلع کا نام مزید روشن ہو۔ اس موقع پر مسلح پولیس کے انسپکٹر سنتوش کمار، نوین کمار اور تمغہ یافتہ افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔ ایس پی نے تمام کامیاب شرکاء کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور مہارت ضلع پولیس کی پیشہ ورانہ بلندی کا ثبوت قرار دیا۔