فرخ آباد : اترپردیش کے ضلع فرخ آباد میں ریاضی کی وجہ سے ایک شادی نہ ہوسکی ۔ دولہا کرنسی نوٹ گن نہ سکا تو 21سالہ دلہن نے شادی کرنے سے انکار کردیا ۔شادی کے منتر پڑھے جانے کے دوران پجاری کو دولہے کے رویہ پر شک ہوا اور اس نے لڑکی والوں کو یہ بات بتائی ۔ دلہن ریٹا سنگھ فوری منڈپ سے چلی گئی ۔ دولہے والوں اور دلہن والوں میں بحث و تکرار ہوگئی اور پولیس بلالی گئی ۔ دلہن والوں کا دعویٰ ہے کہ شادی کے دن تک انہیں یہ نہیں معلوم تھا کہ 23سالہ دولھا کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے ۔ دلہن کے بھائی موہت نے کہا کہ شادیاں عام طور پر بھروسہ میں ہوتی ہیں ۔رشتہ لگانے والا ہمارا قریبی رشتہ دار تھا لہذا ہم نے اس پر بھروسہ کیا اور لڑکے سے ملاقات نہیں کی ۔پجاری نے جب ہمیں لڑکے کے عجیب رویہ کے بارے میں بتایا تو ہم نے اس کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا ۔ ہم نے 10 روپئے کے 30 کرنسی نوٹ گننے کیلئے دیئے جنہیں وہ گن نہیں سکا اس کی اس حالت کا پتہ چلنے پر ریٹا نے شادی کرنے سے انکار کردیا ۔