دولہے کا باپ دولہن کی ماں کے ساتھ فرار‘ شادی ہوئی منسوخ

,

   

متعلقہ والدین کی پچھلے دس دنوں سے تلاش جاری ہے۔
سورت۔ دلہن کی ماں اور دولہے کے والد کے ساتھ مبینہ طور پر فرار ہوجانے کا عجیب وغریب واقعہ پیش آنے کے بعد سورت سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی شادی روک دی گئی ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق فبروری میں اس نوجوان جوڑے کی شادی طئے تھی مگر معمر جوڑے کی فراری کے بعد ان کا خواب چکنا چور ہوگیا

۔دونوں کے گھر والوں نے گمشدگی کی شکایت درج کرائی ہے مگر متعلقہ مفرور والدین کا 10جنوری سے اب تک کوئی پتہ نہیں چلا ہے۔خبر یہ بھی ہے کہ مذکورہ مرد جس کی عمر 48سال کی ہے جو کاٹارگرام علاقہ کا ساکن ہے اور مذکورہ 46سالہ عورت جو نواساری میں رہتی ہے دونوں کے گھر والے پڑوسی تھے۔

رامیش (تبدیل شدہ نام) اور سریتا(تبدیل شدہ نام) بہت اچھے دوست تھے اور ایک دوسری کو کم عمری سے جانتے تھے۔خبر میں دونوں گھر والوں کے ایک رشتہ دار کے حوالہ سے کہاگیا ہے کہ”وہ ایک دوسرے کو جانتے تھے کیونکہ وہ ایک ہی سوسائٹی میں مقیم تھے۔

ان کے کچھ قریبی دوستوں نے فراری کے بعد جانکاری دی ہے کہ ان دو نوں کے درمیان ماضی میں تعلقات بھی تھے“۔سوشیل میڈیا پر تصویر پوسٹ کرنے کے بعد مذکورہ معمر جوڑے کا موضوع بحث آگیا ہے۔