حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : دومل گوڑہ پولیس نے گوشالہ کے قریب پیش آئی قتل کی واردات میں ملوث قاتل کو گرفتار کرلیا ۔ یاد رہے کہ 28 ستمبر کی شب لوور ٹینک بنڈ گوشالہ کے قریب بشیر نامی نوجوان کا قتل کردیا گیا تھا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے 32 سالہ محمد فہیم الدین عرف فہیم ساکن بھولکپور مشیر آباد کو گرفتار کرلیا ۔ جو پیشہ سے اسکراپ لیبر کا کام کرتا ہے ۔ بشیر اور فہیم میں رقمی لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا ۔ قتل سے تین دن قبل جھگڑا ہوا تھا دراصل دونوں کی ملاقات بھی ایک شراب خانہ پر ہوئی تھی اور ان کے درمیان دوستی ہوگئی تھی ۔ دونوں میں دشمنی بھی پیدا ہوگئی ۔ فہیم نے بشیر کو گوشالہ کے قریب سنسان تاریک مقام پر لیجاکر ریڈیم کٹر سے اس کا قتل کردیا ۔ پولیس نے فہیم کو گرفتار کرلیا ۔۔ ع