دونوں تلگو ریاستوں میں چار انتخابی نشانات پر امتناع

   

آٹورکشہ، استری، ٹوپی اور ٹرک استعمال نہیں ہوں گے، سنٹرل الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن

حیدرآباد ۔26 ستمبر (سیاست نیوز) سنٹرل الیکشن کمیشن نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں چار انتخابی نشانات آٹورکشہ، ٹوپی، استری اور ٹرک پر امتناع عائد کردیا اور ملک کی دوسری ریاستوں میں یہ انتخابی نشان دوسری پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کو الاٹ کئے جائیں گے۔ سنٹرل الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات پر نظرثانی کرتے ہوئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اور علاقائی جماعتوں کو مستقل انتخابی نشانات مختص کئے ہیں۔ غیرمسلمہ جماعتوں کیلئے مختص کئے جانے والے ’’فری سمبلس‘‘ آزاد نشانات کے معاملے میں چند تحدیدات عائد کیں ہیں۔ مختلف ریاستوں کی صورتحال کے تحت ان ریاستوں میں چند نشانات کو استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ واضح رہیکہ حکمران ٹی آر ایس کی جانب سے اس کو دوباک ا سمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں شکست ہونے کے بعد ٹوپی، استری، ٹرک اور آٹو رکشہ جیسے انتخابی نشانات دوسری جماعتوں یا آزاد امیدوار کو مختص نہ کرنے کی الیکشن کمیشن سے تحریری طور پر نمائندگی کی تھی۔ ٹی آر ایس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے انتخابی نشان کار سے ملتے جلتے انتخابی نشانات ہونے کی وجہ سے رائے دہندوں کو مشکلات پیش آرہی تھی۔ آندھراپردیش سے بھی کچھ اس طرح کے اعتراضات وصول ہونے کے بعد سنٹرل الیکشن کمیشن نے دونوں تلگو ریاستوں میں یہ چار نشانات کسی کو بھی مختص نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن