دونوں شہروں میں موسلا دھار بارش ‘ سڑکیں جھیل میں تبدیل

,

   

حیدرآباد۔2جولائی (سیاست نیوز) دونوں شہروں آج رات موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی ۔بارش کے آثار کے ساتھ ہی بلدیہ کے ایمرجنسی عملہ نے چوکسی اختیار کرکے نشیبی علاقوںمیں پانی جمع ہونے سے روکنے اقدامات کئے ۔ جمعرات کی شب ایک گھنٹہ کی بارش نے دونوں شہروں کی سڑکوں کو جھیل میں تبدیل کردیا۔محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق آئندہ تین یوم کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔دن بھر گرمی کے بعدشام سے مطلع ابر آلود ہوگیا تھا اور 8 بجے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو رات 10 بجے تک جاری رہا۔شہر کی اہم سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے سبب کئی مصروف سڑکوں پر ٹریفک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ بلدیہ حیدرآباد کی جانب سے نشیبی علاقوں کے علاوہ نالوں کے ابلنے کی نگرانی کی عہدیداروں نے متعلقہ زون کے ایمرجنسی عملہ کو ہدایات دی گئی کہ بارش کی صورت میں پانی کی نکاسی اور نالوں کے بہاؤکو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو مشکلات سے بچایا جاسکے ۔