حیدرآباد۔13 جولائی (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں سڑکوں کی توسیع اور نئی سڑکوں کی تعمیر کیلئے قائم ادارہ حیدرآباد روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے ٹریفک مسائل اور جام کے مسائل سے نمٹنے جائزہ لینے کے بعد 13نئی لنک روڈ کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ منصوبہ حکومت کو روانہ کردیا ہے۔ منصوبہ میں کارپوریشن نے بتایا کہ شہر کی اہم سڑکوں پر جہاں ٹریفک جام کا مستقل سامنا ہے ان پر موجود مسائل کو حل کرنے نئی لنک روڈ کی تعمیر ناگزیر ہیں اور ان تعمیرات کی تکمیل کو اگر حکومت کی منظوری ملتی ہے تو کارپوریشن کی جانب سے شہر کی سڑکوں پر مسائل کو دور کرنے کو ممکن بنایاجاسکتاہے۔ عہدیداروں بتایاکہ سڑکوں کی صورتحال اور تنگی پر رپورٹ و سفارشات حکومت کو روانہ کی جاچکی ہیں۔
