دوہرے قتل کیس میں ملوث دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : چندرائن گٹہ پولیس نے دوہرے قتل کیس میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر پولیس چندرائن گٹہ مسٹر رودرا بھاسکر نے بتایا کہ 34 سالہ عبدالرحمان قریشی اور 26 سالہ ملتانی قریشی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ عبدالرحمان جو سعودی میں میوہ فروش تھا اس کے اور مقتولہ شہزادی بیگم کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا ۔ عبدالرحمان نے شہزادی بیگم کو رقم روانہ کی اور اس کے ساتھ اس کی بیٹی یعنی قاتل کی بھابی فریدہ بیگم کو بھی رقم روانہ کی ۔ انہوں نے غازی ملت کالونی میں ایک سو گز کا مکان خریدا تھا اور یہ مکان شہزادی بیگم کے نام رجسٹرڈ تھا ۔ 6 ماہ قبل جب عبدالرحمن واپس آگیا اور اس نے جائیداد میں حصہ طلب کیا ۔ اور اس مسئلہ پر دونوں میں کئی مرتبہ جھگڑا ہوا اور عبدالرحمن نے موقع پاکر اپنے رشتہ دار ملتانی قریشی کے ہمراہ دونوں ماں بیٹی کا قتل کردیا ۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔۔