دو افراد بشمول لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد /21 فروری ( سیاست نیوز ) عاشق سے جھگڑے کے بعد ایک اور محبوبہ کی ناراضگی سے پریشان دو افراد بشمول ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ یہ دو علحدہ واقعات ملکاجگیری اور بہادرپورہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 22 سالہ کے لاونیا جو ونپرتی علاقہ کے ساکن دیوا کی بیٹی تھی ۔ یہاں شہر میں ایک ہاسٹل میں رہتی تھی جو نرسنگ کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ لاونیا گذشتہ چند دنوں سے ایک لڑکے سے محبت کرتی تھی اور چند روز قبل عاشق سے اس کاجھگڑاہوا تھا ۔ اس بات سے پریشان ہوکر لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ بہادرپورہ پولیس کے مطابق 24 سالہ کرشنا جو کشن باغ علاقہ کا ساکن تھا جیویلری شاپ میں کام کرتا تھا ۔ کرشنا ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا ۔ ان میں نااتفاقی پیدا ہوگئی اور محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر کرشنا نے خودکشی کرلی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع