دو آزاد ارکان اسمبلی کو درخواست واپس لینے سپریم کورٹ کی اجازت

   

نئی دہلی 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے کرناٹک سے تعلق رکھنے والے دو آزاد ارکان اسمبلی کو اپنی درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی ہے۔ اِس درخواست میں اِن ارکان اسمبلی نے سپریم کورٹ سے خواہش کی تھی کہ وہ اسمبلی اسپیکر کو ہدایت دیتے ہوئے فوری ایوان میں خط اعتماد حاصل کریں۔ بنچ نے کہاکہ اب جبکہ اعتماد کا ووٹ پیش ہوچکا ہے ، وہ درخواست واپس لے لیں۔