دو اے ٹی ایم سارقین گرفتار

   

حیدرآباد۔ ایک مشترکہ کارروائی میںپولیس رچہ کنڈہ نے دو اے ٹی ایم سارقین کو گرفتار کرلیا ۔ آئی ٹی سیل حیات نگر پولیس اور ایل بی نگر سی سی ایس پولیس نے کارروائی کرکے 21 سالہ حیدر عرف ایاز ساکن تالاب کٹہ و 20 سالہ آصف ساکن بھونگیر کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضہ سے 5 لاکھ 10 ہزار روپئے مالیتی اشیا کو ضبط کرلیا ۔ 31 ڈسمبر کو ان دونوںنے سرقہ کی کوشش کی تھی ۔ دونوں ملزمین نے حیات نگر ونستھلی پورم اور آٹو نگر کے علاقہ میں انہوں نے سرقہ کی کوشش کی تھی ۔ پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔