دو بچیوں کو بچانے کی کوشش ،خاتون ڈاکٹر اور سہیلی کی موت

   

جدہ : سعودی عرب کے شہر جدہ میں دو کم عمر لڑکیوں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کرنے والی ایک خاتون ڈاکٹر اور اس کی سہیلی خود حادثے کا شکار ہوگئیں اور ان کی موت واقع ہوگئی۔متعدد ڈاکٹروں اور ماہرین نے ڈاکٹر عفاف فیلمبن اور ان کی دوست لینا طہٰ کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متوفی عفاف کے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی طبی مہارت، اعلیٰ اخلاق، اپنے مریضوں اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ حسن سلوک کی وجہ سے جانی جاتی تھیں۔ڈاکٹر سامیہ فیلمبن نے ٹویٹ کیا کہ “ایک دردناک سانحہ نے ایک ساتھی، ماہر امراض نسواں اور بانجھ پن ڈاکٹر عفاف فیلمبن کی موت کے دکھ نے گہرا منفی اثر چھوڑا ہے۔ ہم تمام سوگوران کے ساتھ ہیں۔ اللہ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔