گروگرام: ہریانہ کے گروگرام میں ایک خاتون نے دو بھائیوں پر 27 سال تک گینگ ریپ کا الزام لگایا ہے۔ گروگرام پولیس نے خاتون کی شکایت پر دونوں بھائیوں کے خلاف خاتون پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی ہے ، اب تک اس معاملہ میں کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا ہے۔پولیس کو دی گئی شکایت میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ گروگرام میں رہتی ہے، وہ 1990 میں گروگرام مقیم ہوئی تھیں۔ اس دوران اس کا شوہر ملزم بھائیوں کی کمپنی میں کام کرتا تھا۔ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ دونوں بھائی اْس کمپنی کے مالک ہیں۔ کمپنی میں پچھلے 27 سالوں سے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کر تے رہے۔جب بھی وہ اس کے خلاف احتجاج کرتی ، ملزمان اسے دھمکیاں دیتے ، اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے۔