دو خواتین نے 76 سالہ معمر سابق فوجی کو اے ٹی ایم میں 40 ہزار کا چونا لگایا

,

   

نئی دہلی 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نئی دہلی کے حوض خاص علاقہ میں ایک 76 سالہ سابق فوجی کو اے ٹی ایم بوتھ کے اندر دو خواتین نے 40 ہزار روپئے کا چونا لگادیا ۔ یہ معمر فوجی 1971 کی جنگ میں حصہ لے چکے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ اس معمر فوجی کا تعاقب کرتے ہوئے دو خواتین بھی بوتھ میں داخل ہوگئی تھیں حالانکہ انہیں روکا بھی گیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ ان دونوں خواتین کی شناخت ہوگئی ہے اور انہیں جلد ہی گرفتار بھی کرلیا جائیگا ۔