دو دن کی غیر حاضری پر ملازمت سے نکالنے کے خلاف ارکان خاندا ن کا دھرنا

   

یلاریڈی ./9 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر کے محکمہ برقی ڈی ای آفس کے سامنے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گوپال پیٹ سے تعلق رکھنے والا یادگیری نے اپنے افراد خاندان کے ساتھ مل کر دھرنا منظم کرتے ہوئے ا حتجاج کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ناگی ریڈی پیٹ برقی سب اسٹیشن پر کیا جوپل لیبر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے یادگیری کی صحت خراب رہنے سے دو دن کام پر نہ گیا جس پر اے ای منورنجن ، لائن مین راملو نے اسے ڈرا دھمکا کر خدمات کیلئے نہ آنے کو کہا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر یادگیری نے واٹس اپ پر خودکشی کرلینے کی دھمکی دیتے ہوئے موت کے ذمہ دار اے ای کو بتایا اور پھر پیام مٹا دیا ۔ جس پر اے ای نے ناگی ریڈی پیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ اس بات کا پتہ چلتے ہی یادگیری نے ملازمت سے نکالتے ہوئے پولیس میں پھر اس کے خلاف شکایت کرنے پر برہم ہوکر اپنے افراد خاندان کے ساتھ یلاریڈی ڈی ای آفس پہونچکر دھرنا دیتے ہوئے احتجاج کیا اور پھر ڈی ای گنیش نے ان سے بات کرکے مسئلہ کو حل کرنے کا تیقن دینے پر یادگیری نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کیا ۔