دو سگی سعودی بہنوں کی موت کا سبب معلوم نہیں ہوسکا

   

سڈنی : آسٹریلوی پولیس نے جن دو سعودی بہنوں کو ان کے اپارٹمنٹ میں7 جون کو مردہ حالت میں پایا تھا۔ پولیس نے ان کی موت کے سلسلے میں کوئی پیش رفت نہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس پر پولیس نے عوام سے اپیل کی تھی کہ اگر وہ اس بارے میں کچھ جانتے ہوں تو پولیس کو اطلاع کریں۔تاہم چہارشنبہ کے روز پولیس نے ان کی شناخت کا اعلان کیا ہے کہ دونوں سعودی بہنوں میں سے ایک 24 سالہ اسریٰ عبداللہ السہلی اور دوسری 23 سالہ امل عبداللہ السہلی ہیں۔ واضح رہے پولیس نے ان کی لاشیں سات جون کو ان کے اپارٹمنٹس سے قبضے میں لی تھیں۔مگر دونوں کے جسم پر کسی قسم کا کوئی زخم کا نشانہ تھا نہ کوئی ظاہری علامت پائی گئی تھی جسے دونوں کی اچانک موت کا سبب کہا جا سکتا۔