حیدرآباد۔ ریاستی حکومت نے دو سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم گوپی کرشنا کمشنر پرنٹنگ اسٹیشنری اینڈ اسٹورس پرچیز کو ڈائرکٹر جنرل کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے انہیں اسی عہدہ پر برقرار رکھا گیا ہے جبکہ جے پورنا چندر راؤ کو ڈائرکٹر جنرل کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے انہیں ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو و ڈائرکٹر جنرل ویجلینس انفورسمنٹ مقرر کیا ہے۔
