دو عادی سارقین گرفتار ، 15 تولہ طلائی زیورات ضبط

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : /23 جولائی (سیاست نیوز) سی سی ایس راجندر نگراور راجندر نگر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دوبدنام زمانہ عادی سارقین کو گرفتار کرلیا ۔ اور ان کے قبضہ سے 15 تولہ طلائی زیورات کو ضبط کرلیا جن کی مالیت گیارہ لاکھ 10 ہزار روپئے بتائی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجندر نگر زون سرینواس راؤ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 36 سالہ مداوت پنڈو اور 23 سالہ مداوت لیویا ساکنان ناگرکرنول کو گرفتار کرلیا ۔ ڈی سی پی راجندر نگر نے بتایا کہ دونوں کی گرفتار سے 6 مقدمات کی یکسوئی کرلی گئی ہے ۔ /16 جولائی کو موصولہ شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا اور ان بدنام زمانہ عادی سارقین کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مداوت پنڈو (21) مقدمات میں ملوث ہے اور کیشم پیٹ پولیس نے اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ بھی نافذ کیا تھا ۔ جبکہ دوسرا عادی مجرم 18 مقدمات میں ملوث ہے ۔ دونوں نے حالیہ دنوں 4 وارداتیں ایک ساتھ انجام دیں تھیں ۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ ان خواتین کو بھی طلب کرتے ہوئے ان سے بات چیت کی جو ان کی رہزنی کا شکار ہوئی تھیں ۔ ع