بدایوں، 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے وہاں کام کرنے والی دو مزدور عورتیں زندہ دفن ہوگئیں جبکہ ایک تیسری شدید زخمی ہوچکی ہے۔ ہفتہ کو یہاں سے قریب پیش آئے واقعہ کے بارے میں بساؤلی سب ڈیویژنل مجسٹریٹ سی پی سروج نے کہا کہ گیان دیوی (46 سال) اور سنیتا (30) فوت ہوگئیں اور زخمی ریٹا زیرعلاج ہے۔