شری گنگا نگر، 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے ضلع ہنومان گڑھ میں ایک طالبہ کی دو نوجوانوں نے ویران مکان میں لے جاکر آبرو ریزی کی ۔ھنومان گڑھ خواتین تھانہ پولیس کے مطابق 15 سالہ طالبہ بدھ کی صبح اسکول جانے کے بعد دوپہر تک واپس لوٹ کر نہیں آئی تو اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی ۔ اسکول میں پتہ چلا کہ طالبہ وہاں پہنچی ہی نہیں ۔ تب اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی تو معلوم ہو ا کہ صبح اسکول جاتے وقت فتح گڑھ موڑ کے نزدیک کار میں سوار دو نوجوان منیش اور موہت گودارا اسے اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق طالبہ نے الزام عائد کیا کہ دونوں اسے جبراََ ایک ویران مکان لے گئے جہاں اس کی آبرو ریزی کی ۔ پولیس نے دونوں کے خلاف معاملہ درج کرکے دونوں ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔