دو نوجوانوں پر قاتلانہ حملہ کے 5 ملزمین گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/19جولائی، ( سیاست نیوز) ٹولی چوکی برنداون کالونی میں 16 جولائی کو دو نوجوانوں پر قاتلانہ حملہ کے واقعہ میں ملوث 5 ملزمین کو پولیس گولکنڈہ نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ عبدالکریم شاہنواز اور اس کے دوست 23 سالہ محمد مسعود ساکن حکیم پیٹ ٹولی چوکی کو اسی علاقہ کے رہنے والے محمد احمد خان، محمد شارق اوردیگر نے مذکورہ افراد پر چاقو سے حملہ کردیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آصف نگر نرسمہا ریڈی نے کہا کہ محمد احمد خان کا سارہ نامی لڑکی سے معاشقہ چل رہا تھا۔ اسی طرح زخمی نوجوانوں کا ایک دوست متین بھی اسی لڑکی سے دوستی کیا تھا۔ احمد خان نے متین کو دھمکی دیتے ہوئے لڑکی سے دوستی ختم کردینے کیلئے کہا تھا۔ متین پر حملہ کرنے کی غرض سے احمد خان اور اس کے پانچ ساتھی سات گنبد گولکنڈہ میں جمع ہوگئے اور برنداون کالونی علاقہ میں اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں عبدالکریم شاہنواز اور مسعود زخمی ہوگئے۔ پولیس گولکنڈہ نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور انہیں گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا۔
٭٭