پٹنہ۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو چارہ اسکام میں جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں لیکن بہار کی سیاست میں وہ جیل میں رہ کر بھی سرگرم ہیں۔ نئے سال میں بہار میں اسمبلی انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔ اپنی پارٹی کے ورکرس میں جوش و جذبہ بڑھانے کیلئے جیل سے ’’دو ہزار بیس، ہٹاؤ نتیش‘‘ کا نعرہ دیا ہے۔ لالو یادو نے پرسنل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کارکنوں کیلئے یہ نعرہ دیا گیا ہے جو لالو یادو اور ارکان خاندان کی مشاورت سے پارٹی آفس سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔