٭ اُترپردیش میں بی جے پی مہیلا مورچہ کی بلرام پور یونٹ کی صدر منجو تیواری کو پارٹی نے ڈسپلین شکنی کی پاداش میں معطل کردیا ہے۔ منجو نے وزیراعظم نریندر مودی کی کووڈ۔19 کے خلاف اتحاد کے مظاہرہ کے موقع پر دیے جلانے کی اپیل کی خوشی میں گولیاں چلائی تھی۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منجو خوشی میں فائرنگ کررہی ہے، یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہے۔ منجو کو آئی پی سی اور آرمس ایکٹ کی دفعات کے تحت ماخوذ کیا گیا ہے۔