دْنیا کی سب سے مہنگی نیلوری گائے کی قیمت4 ملین ڈالر سے متجاوز

   

برازیلیا: برازیل میں دنیا کی سب سے مہنگی گائے سامنے آگئی۔ نیوز ویک کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ’’نیلوری‘‘ نسل کی گائے ہے۔ اس نسل کی ساڑھے چار سال عمر کی ایک گائے کی ملکیت کا ایک تہائی حصہ حال ہی میں برازیل میں ہونے والی ایک نیلامی میں 6.99 ملین برازیلین ریال میں فروخت ہوا۔ یہ 1.44 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ اس حساب سے اس گائے کی کل قیمت 4.3 ملین ڈالر بنتی ہے۔ واضح رہے 2022 میں اسی نسل کی ایک گائے کا نصف حصہ 8 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا تھا جو ایک ریکارڈ تھا۔