دپیکا کو آرچری ورلڈ کپ میں پانچواں سلور میڈل

   

ٹلیکسکلا(میکسیکو) ہندوستان کی ٹاپ ریکرو آرچر دپیکا کماری نے ورلڈ کپ کے فائنل میں اپنا پانچواں چاندی کا تمغہ جیتا۔ دپیکا کو فائنل میں چین کی لی جیامان سے 0.6 سے ناکامی ہوئی۔چار بار کی اولمپین دپیکادسمبر 2022 میں اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد ورلڈ کپ کے فائنل میں واپس آئی ہیں۔ وہ آٹھ تیر اندازوں میں تیسرے نمبر پر تھیں۔.دپیکا کو سیمی فائنل تک کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن گولڈ میڈل کے میچ میں وہ گیامن سے ہار گئیں جنہوں نے پیرس اولمپکس میں ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔.دپیکا نویں بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہی تھیں۔صرف ڈولا بنرجی نے بھارت کیلئے ورلڈ کپ کے فائنل میں طلائی تمغہ جیتا تھا جب وہ 2007 میں دبئی میں سرفہرست رہیں۔مینس ریکرو کلاس میں دھیرج بومادیورا 4۔ 2 کی برتری کے باوجود وہ پہلے راؤنڈ میں پیرس اولمپکس کے کانسی کا تمغہ جیتنے والے جنوبی کوریا کے لی وو سیوک سے ہار گئے۔