دکانوں پر نیم پلیٹ معاملہیوگی حکومت کے فیصلہ پر روک

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں آج اتر پردیش کی یوگی حکومت کی جانب سے دوکانات پر نیم پلیٹ لگانے کے مسئلے پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے یوگی حکومت کو زبردست جھٹکہ دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کانوڑ یاترا روڈ پر دکانداروں کو اپنی دکانوں پر نیم پلیٹ لگانے کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ کھانے پینے کی دکانوں پر صرف کھانے پینے کی اشیاء کی اقسام لکھی جائیں ، دکاندار کا نام لکھنا ضروری نہیں۔درخواست گزاروں کے وکیل نے نیم پلیٹ لگانے کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دو ریاستوں نے ایسا کیا ، اب مزید ریاستیں ایسا فیصلہ کرنے جا رہی ہیں۔ بلدیہ کے بجائے پولیس کی جانب سے کاروائی کی جا رہی ہے۔ اقلیتوں اور دلتوں کو الگ تھلگ کیا جا رہا ہے۔