٭ مغربی بنگال کے میدناپور ڈسٹرکٹ میں چور نے دکان سے 50ہزار مالیتی پیاز کا سرقہ کرلیا ۔ تاہم حیرت انگیز طور پر دکان میں رکھی گئی نقد رقم کو ہاتھ تک نہیں لگایا ۔ دکاندار نے بتایا کہ چوروں نے ان کی دکان سے 50ہزارمالیتی پیاز اور کچھ لہسن چرا کر لے گئے ،مگر پیسوں کے باکس کو جو وہیں پر رکھا ہوا تھا اُسی ہاتھ تک لگانا گوارا نہیں کیا ۔ واضح رہے کہ حالیہ دن میں پورے ملک میں پیاز کی قیمتیں آسمان سے بات کررہی ہے اور کم و بیش 100روپئے فی کیلو فروخت کیا جارہا ہے ۔