منگل کے روز بی جے پی یوتھ لیڈر کے قتل کے بعد دکشانا کنڈا میں مذکورہ ہندوتوا لیڈر کے داخلے پر ایک امتنا ع عائد کردیاگیاتھا۔ ضلع میں سی آر پی سی کے تحت دفعہ144نافذ ہے۔
دکشانا کنڈا۔جمعہ کے روز کرناٹک کے دکشانا کنڈا ضلع میں داخل ہونے کی کوش کرنے والے سری رام سینا کے سربراہ پرمود موتھالک کو گرفتار کرلیاگیاہے‘ علاقے میں ان کے داخلے پر نافذ امتناع کو نظر انداز کرتے ہوئے موتھالک نے یہ کوشش کی تھی۔
پولیس نے دکشانا کنڈا میں موتھالک کے داخلے پر امتنا ع عائد کیاہے کیونکہ ان کا دورہ علاقے میں کشیدگی کا سبب بن سکتا ہے۔ پروین کمار نیتاری کے قتل پر برسراقتدار بی جے پی کے خلاف موتھالک نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
پولیس کا کہناہے کہ جب پرمود موتھالک اڈوپی کے ذریعہ دکشانا کنڈا میں داخل ہونے کی کوشش کررہاتھا پولیس نے ہیجا منڈی کے خلاف اس کوتحویل میں لے کر واپس بھیج دیا۔
امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 12افراد کو پولیس نے تحویل میں لیاہے۔جمعرات کی رات کو قتل کئے جانے والے محمد فضل منگل پیٹ کی تدفین منگلورومیں پرامن طریقے سے عمل میں ائی ہے۔
فضل کو خراج پیش کرنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے۔
کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیاہے۔ اے ڈی جی پی الوک کمار نے کہا ہے کہ تدفین مکمل ہوگئی ہے اور حالات پرامن ہیں۔
ہفتہ تک علاقے میں احتیاطی تدابیر کے طور پر دفعہ 144سی آر پی سی نافذ ہے اور بعدازاں اس کو جاری رکھنے کا یا ختم کرنے کا فیصلہ لیاجائے گا۔