دھارواڑ میں عمارت منہدم ، دو افراد ہلاک ، پانچ افراد شدید زخمی، دیگر کئی ملبہ میں پھنسے ہوئے

,

   

بنگلورو ۔ /19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک چار منزلہ زیرتعمیر عمارت دھارواڑ میں منہدم ہوگئی جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور دیگر 5 شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب عمارت کے ملبہ میں مزید کئی افراد کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے ۔ یہ عمارت منہدم ہوجانے سے کماریشورم نگر میں کثیف گر د کا ایک بادل فضاء میں اٹھتا ہوا دیکھا گیا جسے بڑے پیمانے پر یہاں کے مقامی عوام اور راہگیروں میں دہشت پھیل گئی ۔ بچاؤ کارکنوں نے 28 افراد کو ملبہ سے کھینچ کر باہر نکالا اور انہیں بغرض علاج دواخانہ میں شریک کردیا ۔