دھانوں کو خشک کرنے سڑکوں کو استعمال نہ کریں : ایس پی

   

میدک2نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس میدک پی روہنی پریہ درشنی IPSنے کسانوں سے کہا کے وہ اپنے اناج سکھانے کیلئے سڑکوں کا استعمال نہ کریں۔اناج سڑکوں پر سکھانے سے حادثات پیش آرہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ خاص کر ٹو وہیلرس کے ذریعہ سفر کرنے والوں کو کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔محض دھانوں کی وجہ انسانوں کی قیمتی جانیں تلف ہورہی ہیں۔