دھان کی خریدی کا حکومت سے مطالبہ

   

کورٹلہ میں کسانوں کا دھرنا، مختلف قائدین کا خطاب
کورٹلہ ۔ بھارت رائتو سنگم (اے ای کے ایم ایس) ڈسٹرکٹ جگتیال کمیٹی کے زیراہتمام بروز جمعرات آرڈی او کورٹلہ آفیس کے روبرو رائیتو سنگھموں کے قائدین کے ساتھ ملک گیر دھرنا منظم کیا گیا۔ بعد ازاں آرڈی او کورٹلہ کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔ اس موقع پر کی گئی اپنی تقریر میں رائیتو سنگم کے قائدین نے کہا کہ کسان جو کافی محنت و مشقت سے فصل کی پیداوار کرتے ہیں اس پیداوار کی خریدی کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے حکومت سے بارش سے بھیگے ہوئے دھان کی بھی خریدی کرنے کی اپیل کی اور اس طرح دھان کی خریدی کے لئے دھان کی خریدی کے مراکز میں سہولتیں فراہم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو پیداوار کی تبدیلی کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپنا رویہ ترک کرناے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گاؤں گاؤں میں گیارنٹی دینے ریاستی حکومت انہیں کراف ہالی ڈے کا جو اعلان کی ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سے کسانوں کو نئی پیداوار گیارنٹی، واجبی قیمت کی ادائیگی کرنے، فصلوں کو بندروں، خنزیروں سے جو نقصانات ہوئے ہیں سوامی ناتھن مشن کی شفارشات کے مطابق پیداوار کی واجبی قیمت، گیارنٹی قانون چاہئے۔ اس پروگرام میں اے ای کے ایم ایس صدر اے بھومیا، سکریٹری جی راجیشم، جی گنگو ظہیر، جمبیتری راجنا، اے ایف آئی یو ڈسٹرکٹ قائدین، چینتا بھومیشور، این گنگا دھر، ڈسکٹرکٹ بیڑی یونین کے قائدین نے شرکت کی۔