نظام آباد رورل میں دھان خریدی مراکز کا ضلع انچارج وزیر جوپلی کرشنا راوکا دورہ
نظام آباد :15؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع انچارج وزیر مسٹر جوپلی کرشنا راؤ نے نظام آباد کے دورہ کے موقع پر نظام آباد رورل حلقہ کے منٹراج پلی آرمور کے پرکٹ، ایڑ پلی منڈل کے تھانہ کالا دھان کی خریدی مراکز کا معائنہ کیا اور بنیادی طور پر جائزہ لیتے ہوئے کسانوں سے بات چیت کی اور کسانوں کو فراہم کئے جانے والے سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔مسٹر جوپلی کرشنا راؤ نے کسانوں سے دریافت کیا کہ دھان کی خریدی میں کوئی دشواریاں پیش آرہے کیا اور ریکارڈ کا معائنہ بھی کیا۔ اقل ترین قیمتوں کی ادائیگی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلات حاصل کی مسٹر کرشنا راؤ نے کہا کہ خریدی کے بعد کسان کو رسید فراہم کریں اور دھان کو فوری رائس ملوں کو روانہ کریں دھان کی خریدی میں کسی قسم کی کٹوتی نہ کریں ترگو کڈتا کے نام پر کٹوتی نہ کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ہر خریدی مرکز پر عہدیداروں کی تنقیح ناگزیر قرار دیتے ہوئے عہدیداروں کو تعینات کرنے کی ہدایت دی کسی بھی صورت میں کسانوں کا نقصان نہ ہو نہ پائے۔ اے گریڈ دھان کی قیمت 2320 کے علاوہ 500 روپے زائد بونس دیا جا رہا ہے لہذا کسانوں کو کسی قسم کی فکر نہ کرنے کی خواہش کی۔مسٹر کشنا راؤ نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں میں تلنگانہ ریاست میں کانگریس تیلگو دیشم اقتدار پر رہتے ہوئے 60 ہزار کروڑ روپے کا قرض کیا تو گزشتہ 10 سالوں میں اٹھ لاکھ کروڑ روپے قرض بی آرایس حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے اور موجودہ حکومت کو ہر ماہ چھ ہزار کروڑ روپے کا سود ادا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے حکومت کو مالی طور پر بحرانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے حکومت کی فلاحی اسکیموں پر تفصیلی طور پر روشنی ڈالی اور ڈچپلی منڈل کے منٹراج پلی میں گھر گھر سروے کا بھی جائزہ لیا اور بتایا کہ حکومت فلاحی اسکیمات مستفید کروانے کے لیے یہ گھر گھر سروے کیا جا رہا ہے اس موقع پر سابقہ وزیر ورکن اسمبلی بودھن پی سدرشن ریڈی، رکن اسمبلی رورل نظام آباد بھوپت ریڈی, صدر نشین اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان, ایڈیشنل کریکٹر کرن کمار سب کلکٹر بودھن وکاس مہتو بھی موجود تھے۔