دھرانی میںاندراج سے اثاثے محفوظ ہوں گے

   

چیف سکریٹری سومیش کمار کی کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس
نظام آباد :چیف سکریٹری تلنگانہ سومیش کمار نے آج ضلع کلکٹر کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کیا۔ موقع پر انہوں نے ضلع کلکٹرس ، ایڈیشنل کلکٹرس ، آرڈی او ز کو دھرانی پورٹل پر تفصیلی طور پر بات چیت کی اور کہا کہ غیر زرعی اثاثہ جات کے اندراج کا کام باضابطہ طور پر انجام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھرانی کے اندراج سے تمام اثاثہ جات محفوظ ہوں گے اور اس کا تحفظ ہوگا۔ زرعی اور غیر زرعی اراضیات کس طرح رجسٹریشن کیا جانا چاہئے اسٹار ٹ بکنگ ، لاگ ان کے بارے میں تفصیلی طور پر واقف کروایا ۔ سلاٹ بکنگ ، لاگ ان کس طرح کرنا چاہئے اس بارے میں پریزیٹیشن کے ذریعہ واقف کروایا ۔ سلاٹ تلگو اور انگریزی زبانوں میں ہوتا ہے خرید و فروخت کی تفصیلات ، سلاٹر میں تفصیلی ہوں گی ۔ ضلع کلکٹر نے اس بارے میں موجودہ تجسس کے بارے میں تفصیلی طور پر تفصیلات حاصل کی ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی ہارڈ ویر کے بارے میں بھی بات چیت کی اور اس خصوص میں ایم آر اوز کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے انہیں تربیت بھی دینے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے دھرانی پورٹل میں آسانی کے ساتھ کیا جاسکتا ہے ۔ ویڈیو کانفرنس میں آرڈی او ز ، ایم آراوز نے بھی شرکت کی ۔