دھرانی پورٹل پر 21 مئی تک رجسٹریشن پر پابندی

   

حیدرآباد: دھرانی پورٹل سے دستاویز کے رجسٹریشن اور دیگر خدمات کو 21 مئی تک روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تحصیلدار اور جوائنٹ سب رجسٹرار کی جانب سے منڈل دفاتر میں دھرانی کی خدمات 12 تا 21 مئی بند رہیں گی۔ ایسے افراد جنہوں نے 12 تا 21 مئی کے درمیان سلاٹ بک کیا ہے، انہیں اطلاع دی گئی کہ سلاٹ کو ری شیڈول کیا جائے گا ۔ رجسٹریشن فیس اور ڈیوٹی فیس کی ادائیگی برقرار رہیگی اور آئندہ تاریخ میں اسی فیس کی بنیاد پر رجسٹریشن کیا جائیگا۔ چیف سکریٹری و چیف کمشنر لینڈ ایڈمنسٹریشن سومیش کمار نے یہ احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 10 روزہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا لہذا دھرانی پورٹل پر رجسٹریشن خدمات کو ملتوی کرکے ہوئے عوام کو آئندہ تاریخوں میں رجسٹریشن کے امور مکمل کئے جائیں گے ۔ لاک ڈاؤن اور تحدیدات کے دوران منڈل دفاتر پر ہجوم کو روکنے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔